شدید گرمی، مختلف مکاتب فکر کے علماء کی آئمہ مساجد اور عوام سے نماز استسقاء کی اپیل

May 24, 2024

کراچی(جمشیدبخاری) صوبے بھر میں شدیدگرمی ،حبس اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والی گیسٹر وسمت دیگر بیماریوں کے سبب مختلف مکاتب فکر کے علماء نے آئمہ مساجد اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے رب کریم کے حضور نماز استسقاء ادا کریں۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ نماز باجماعت اور انفرادی طور پر ادا کی جاسکتی ہے۔