کیسکو اورگیس کمپنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی‘عطاء محمد بنگلزئی

May 25, 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہا ہے کہ کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو ذہنی مریض بنا دیا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سےایک طرف زراعت اورکاروبار تباہ ہورہاہے تودوسری جانب گھریلو صارفین کی زندگی بھی اجیرن بن چکی ہے رہی سہی کسریہ کمپنیاں اووربلنگ اورمختلف ٹیکسز کی مد میںپوری کررہی ہیں رہنماؤںنے کہاکہ حکومت اور ادارے مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں 47کے تحت پیسے دے کر آنے والے جعلی نمائندوں نے بھی اپناحصہ ابھی لینا ہے کیونکہ انہیں عوام کی خدمت نہیں بلکہ لوٹ مار کیلئے مسلط کیاگیا۔