پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

May 25, 2024

فوٹو فائل

پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل دروزئی میں 12 سالہ لڑکی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

حکام نے لڑکی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، رواں سال پاکستان میں پولیس سے 3 بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق سندھ میں حیدر آباد اور بلوچستان میں چمن اور پیشین کے اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق رواں برس پاکستان کے 38 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔