اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر محمد شکیل بھنڈر نے اقبالیات میں پی ایچ ڈی کرلی

May 26, 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل ، نمائندہ خصوصی) اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر محمد شکیل بھنڈر نے اقبالیات پر پی ایچ ڈی کرلی ۔ شکیل بھنڈر اقبالیات پر کئی کتابوںکے مصنف بھی ہیں ۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے حوالے سے انہیںسینکڑوں اشعار ازبر ہیں۔ نیشنل پولیس بیورو کے سربراہ ڈاکٹر احسان صادق نے گزشتہ روز انہیں اپنے آفس میں چائے کی دعوت پر بلایا اور اقبالیات پر ان کے ریسرچ ورک کی تعریف کی۔شکیل بھنڈر نے انہیں اقبالیات کے حوالے سے اپنی تازہ تصنیف پیش کی ۔ نیشنل پولیس بیورو کے سربراہ نے شاندار کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹدیا۔