خواتین یونیورسٹی ملتان اور انٹیلکٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط

May 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان اور انٹیلکٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط، معاہدے کے تحت طالبات کی کیریئرڈویلپمنٹ اور شخصیت کو اجاگر کرنے کے لیے ورکشاپس منعقد کرائی جائیں گی، یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈکٹر کلثوم پراچہ اور انٹیلکٹ کی جانب سے سعدسعود نے معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈاکٹر ملکہ رانی اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔