میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹرکے تحت پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

May 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوریجنل ٹریننگ سینٹر میپکو ملتان میں وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کے ساتھ پرفارمنس کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے تحت پانچ روزہ تربیتی پروگرامزبرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، انڈرسٹینڈ اینڈ سپورٹ، کسٹمر ریلیشنز، پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی اوراخلاقیات منعقد کیے گئے جس میں میپکو ریجن کے مختلف کیڈرز کے ملازمین نے شرکت کی، پرنسپل ریجنل ٹریننگ سینٹر میپکو انجینئر عبدالرحمٰن اور ڈائریکٹرپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انجینئر رضا ظفر نے کورس میں شریک تمام ملازمین میں اسناد تقسیم کیں۔