ٹریفک حادثات میں 2نوجوان اورخاتون جاں بحق

May 29, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر سے)جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ میں کینال روڈ پرنجی ہسپتال کے سامنے موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔ تیز رفتار 3موٹر سائیکل سوار آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئے،32سالہ سلمان اور 33سالہ عمیر موقع پر دم توڑ گئے ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ لٹن روڈ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ، مناواں میں ڈیرہ گجراں کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی۔