مومن کاہرعمل اللہ رب العزت سے منسوب ہوتاہے،عطیہ نثار

May 29, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) تمام ،عبادات ، سرگرمیاں ، معاملات ،اخلاق سے مومن کی پہچان ہے ۔اس کا ہر عمل اللہ رب العزت سے منسوب ہوتا ہے۔ ایک مومن کی نماز ،قربانی ،جینا ،مرنا سبھی اللہ کے لئے ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے دو روزہ تربیت گاہ کے پہلے دن کے سیشن میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔