کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے شاہ ٹاؤن فیز 3 سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث "ابڑو گینگʼʼ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان منور علی ولد حاجی نذر، عدیل علی ولد اوشاق علی، مظہر علی ولد حاجی نذر اور رضوان علی ولد ندیم احمد کو گرفتار کرکے 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، شاہ ٹاون، رزاق آباد جوگی موڑ، پیپری، گلشن حدید قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔