• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار، سندھ میں اب کوئی بھی گاڑی اس انشورنس کے بغیر رجسٹر نہیں ہو سکے گی ،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم متعارف کر دیں ہیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں ہر قسم کی گاڑیوں کے لیےتھرڈ پارٹی موٹر دہیکل انشورنس کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کی شرائط، موٹر وہیکل رجسٹریشن ایکٹ کے صوبائی قانون کا حصہ ہے، جس کے تحت سڑک پر حادثہ پیش آنے کی صورت میں گاڑی سے کسی تیسرے شخص کو نقصان پہنچنے پر متاثرہ فرد کو بیمہ کی رقم فراہم ادا کی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید