کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے امام بارگاہ بقیتہ اللہ ڈیفنس میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پوری زندگی امتِ مسلمہ کے وقار،خودمختاری اور استقامت کی عملی تفسیر تھی انہوں نے استعماری قوتوں کے سامنے جس عزم و استقلال کا مظاہرہ کیا وہ رہتی دنیا تک مظلوم اقوام کے لیے مشعلِ راہ رہے گا ۔