کراچی (نیوز ڈیسک) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق خانوادہ پروفیسر مولانا مسعود الحسن نقوی کی جانب سے قدیمی مجالس عزا بسلسلہ شہادت مولا علی ابن ابی طالب مسجد خیرالعمل بلاک 20 انچولی سوسائٹی میں بعد نماز مغربیں منعقد ہونگیں ۔18 رمضان کی مجلس سے خطاب مولانا سید علی حیدر زیدی سلیم کرینگے جبکہ 19 رمضان مجلس سے خطاب مولانا سید خورشید عابد نقوی (نجفی )کرینگے اور آخری مجلس عزا 20 رمضان سے خطاب علامہ نثار احمد قلندری کرینگے ۔ بعد ختمِ مجلس علم عباس علمدار برآمد ہوگا ۔ خانوادہ پروفیسر مولانا مسعود الحسن نقوی نے تمام مومنین سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔