کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 7 خیابان جامی پر تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر 24سالہ مریم شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی خاتون اسی عمارت میں اپنے بھائی کے ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پزیرہے۔،بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس نے خود چھلانگ لگائی ہے۔