کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایران پر امریکی واسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کے لیے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ کی اپیل پر جمعے کو کراچی بھر میں 100سے زائد اہم عوامی مقامات اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ضلع شمالی کے تحت نارتھ کراچی میں امریکا و اسرائیل مردہ باد جلسہ عام و فیملی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکا و اسرائیل کی کھلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف ایران کی جرأت مندی اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اہل کراچی اپنے غزہ اور ایران کے بھائیوں کے ساتھ ، مشکل وقت میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،جلسے سے امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان، سکریٹری ضلع محمد شکیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جلسے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔