کراچی( نصر اقبال ،اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لیے قومی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے،سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں اس مہم کو با اختیار عوام کا نام دیا گیا ہے،ہفتے کو اس تحریک کے تحت کراچی پریس کلب میں ہفتے کو ایک ترمیم عوام کے لیے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، سینئر صحافی عامر ضیاء، بیرسٹر صلاح الدین، سابق ارکان سندھ اسمبلی بلال غفار، سدرہ عمران، ڈاکٹر سنجے، شیراز علی، سٹی کونسلر عزیر احمد صدیقی سمیت دیگر نےکہا کہہمیں ایک با اختیار مقامی حکومت کے نظام کی ضرورت ہے، سندھ میں لوکل گورنمنٹ نظام کا حال اچھا نہیں ہے،سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان صرف جمہوریت میں ترقی کر سکتا ہے۔ جب تک سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رکھے ہیں جمہوریت نہیں چل سکتی۔