پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

June 14, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔ اے ٹی ایم سے نکلنے والے محمدزبیر سے ڈاکو 2 لاکھ روپے نقدی اورپرس چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات تھانہ آرام باغ کی حدود میں پاکستان چوک کے قریب ہوئی۔