سریاب میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ حاجی عطاء محمد بنگلزئی

June 16, 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ شدید گرمی میںبھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام پر جبر کے مترادف ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ فارم47کے جعلی حکمران دعویٰ کررہے کہ ملک میں 16ہزار میگاواٹ بجلی ضرورت سے زائد ہے توان حالات میں لوڈشیڈنگ خصوصاً پی بی 44سریاب میں 12سے 14گھنٹے بجلی سے محروم رکھنا کہاں کاانصاف ہے انہوںنے کہاکہ کیسکو حکام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ یقینی بناکر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔