یوسف اکرم نے کپ ریس جیت لی

June 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تجربے کار سوار یوسف اکرم نے اتوار کو ریس کورس میں جیت کی ڈبل مکمل کی اور عید ملن کپ بھی اپنے نام کرلیا،انہوں تھنڈر بریز پر عید الاضحی کپ جیتا ،جبکہ پہلی ریس میں تھنڈر مین پر کامیابی کے ساتھ جیت کی ڈبل اپنے نام کی،ویووا پر ایم لطیف اور پرنسسز سعدیہ پر سہیل احمد فاتح رہے۔