امارات میں شدید گرمی میچ کے بعد شوقیہ کرکٹر ہلاک

June 24, 2024

دبئی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی میں کرکٹ کھیلنے والا ایک شوقیہ کرکٹر مندیپ سنگھ میچ کے بعد ہلاک ہو گیا۔خلیجی اخبار کے مطابق عرب ریاست میں چند روز قبل گرمی کی شدت کے باعث حکام نے شدید گرمی کے اوقات میں مزدوروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ کرکٹر مندیپ سنگھ کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے طبی ماہرین نے پوسٹ مارٹم کے لیےفرانزک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی اچانک موت کے باعث متحدہ عرب امارات میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے والے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔