پاکستانی تن ساز کا ایشین ایونٹ میں گولڈ میڈل

June 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی تن ساز سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا، ان کا تعلق پشین سے ہے، سید بلال غرشین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہر مقابلے کے لیے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔