اندھی گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

June 24, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سہام روڈ پر اندھی گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی ،ریسکیو 1122کے مطابق 14سالہ عاصمہ اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی ،ریسکیو اہل کاروں نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔