کراچی، شہر کے مختلف علاقوں سے مزید 9 لاشیں ملیں

June 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر کے روز بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں سے9افراد کی لاشیں ملیں، متوفیوں کی عمریں35سے60سال کے درمیان ہیں۔ممکنہ طور پر زیادہ تر افراد نشے کے عادی تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں ضابطے کی کاروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن اور پھر سرد خانے منتقل کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں جامع کلاتھ، گولیمار، سپر ہائی وے، گلستان جوہر، لانڈھی، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور صدر کے علاقوں سے ملیں،متوفین کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ، متوفیان میں چند افراد نشے کے عادی جب دیگر شدید گرمی اور حبس سے فوت ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں ملیں تھی ۔