کرپشن پر معطل پولیس انسپکٹر محمد طاہر ملازمت سے برطرف

June 25, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) معطل پولیس انسپکٹر محمد طاہر نمبر R/205 کو اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن میں ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیاکیا۔ سی پی او ملتان کی طرف سے جاری کیے گئے برخواست کے آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بجائے عوام کی کیس پراپرٹیز کی خردبرد میں ملوث ہو گئے،انہوں نے ایک سینئر پولیس افسر کی کردار کشی بھی کی۔