• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور لفٹنگ، تیسری بہن نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل کے بعد تیسری بہن ٹوئنکل سہیل نے بھی جنوبی افریقا میں کھیلی جانے والی ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں چار گولڈ میڈلز جیت لیے 84 کے جی کلاس اسکواٹ ڈیڈ لفٹ بنچ پریس اور اوور آل ٹوٹل میں گولڈ میڈلز جیتے. دو بہنوں نے پہلے روز چار چار گولڈ میڈلز حاصل کئے تھے۔