• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شاہینز کی ابوظبی سے وطن واپسی تاخیر کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی شاہینز کی ابوظبی سے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہے ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانہ ابوظبی میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فلائٹس آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ اب پاکستان شاہینز کی براستہ عمان وطن واپسی کا امکان ہے۔ پاکستان شاہینز کو بذریعہ سڑک عمان اور پھر وہاں سے پاکستان روانہ کرنے کی تجویز ہے ۔پاکستان خواتین ٹیم جنوبی افریقا میں پھنسی ہوئی ہے۔
اسپورٹس سے مزید