• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن ایلن کی برق رفتار سنچری، نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فن ایلن کی برق رفتار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے حیران کن طور پر43 گیند قبل ہدف حاصل کرکے فیورٹ جنوبی افریقا کو با آسانی 9وکٹ سے شکست دی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں نشست بک کرلی۔ چوکرز ایک بار پھر بڑے میچ میں چوک کر گئے۔ ٹورنامنٹ میں چار گروپ اور تین سپر ایٹ میچ جیتنے والی پروٹیز ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست ہوگئی ۔2023 میں وہ فائنل میں بھارت سے ہارے تھے۔ فن ایلن نے33گیندوں پر100 رنز آٹھ چھکے اور دس چوکے لگا کر اسکور کی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تیز ترین سنچری ہے۔ ٹم سائفرٹ اور فلن ایلن نے نیوزی لینڈ کو55 گیندوں پر 117رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ سائفرٹ کی 33 گیندوں پر58 رنز کی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکےشامل تھے۔ انہیں ربادا نے بولڈ کیا۔ بدھ کویڈن گارڈنز میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں پر 169 رنز اسکور کیے۔ دوسرے اوور میں میک کونکی نے ڈی کوک اورریان ریکلٹن کو آؤٹ کرکے اسے مشکلا ت سے دوچار کیا ۔ مارکو جینسن 30 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔

اسپورٹس سے مزید