• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ: بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان کی دوسرے نمبر پر ترقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان ایک درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ صائم ایوب اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب 35ویں اور 37ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں ابرار احمد دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلےگئے بھارت کے ایشان کشن ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ بولروں میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی اور افغانستان کے راشد خان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندررضاکی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا ایک درجہ بہتری کےبعد دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے ۔ صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپرچلے گئے۔

اسپورٹس سے مزید