دبئی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں سیکورٹی خدشات کے باعث مردوں کے پروفیشنل ٹینس ٹور نے فجیرہ میں شیڈول دو بین الاقوامی ٹورنامنٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ایونٹ کے دوران سیکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد کیا گیا ۔ ابتدائی طور پر ٹینس ٹور انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو نکالنے کیلئے چارٹر فلائٹ کی تجویز دی تھی، تاہم اس پر شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ کھلاڑیوں کی محفوظ واپسی کیلئے تمام انتظامات ٹور خود کرے گا۔ انتظامیہ کے مطابق خطے میں غیر یقینی صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کھلاڑیوں کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔