• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم ڈار مستعفی ہونے سے قبل کرکٹ بورڈ کے لئے سنجیدہ سوالات اٹھا گئے

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکٹر علیم ڈار کا ستعفی منظور کر لیا ہے لیکن علیم ڈار مستعفی ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے سنجیدہ سوالات اٹھا کر رخصت ہوئے ہیں ؟۔دنیا کے ریکارڈ ساز امپائر علیم ڈار کرکٹ کے حلقوں میں اپنی ایمانداری اور نیک نامی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نے بلامعاوضہ سلیکٹر کی خدمات انجام دیں اور ٹی اے ڈی اے بھی نہیں لیتے تھے۔وہ ٹی اے ڈی اے کی رقم چیئرٹی کو دے دیتے تھے۔علیم ڈار لاہور میں تھیلیسمیا سینٹر چلاتے ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملنے والی رقم کو خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو دے دیتے تھے۔جنگ کو مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علیم ڈار واحد سلیکٹر تھے جو میٹنگ میں مائیک ہیسن کو چیلنج کرتے تھے اور اکثر میٹنگ میں اختلافی نوٹ لکھواتے تھے۔ لیکن مائیک ہیسن کسی کو خاطر میں لائے بغیر من مانیاں کرتے رہے۔جنگ سے رابطے پر علیم ڈار نے کہا کہ براہ کرم میری دیانت دار کو چیلنج نہ کریں میں نے جو کیا وہ دیانت داری سے کیا اور میٹنگ میں اپنی رائے کھل کردی۔ میں نے سلیکٹر کی حیثیت سے بیس لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے کی رقم اس لئے فاونڈیشن کو دے دی کیوں کہ یہ رقم ضائع ہونے کے بجائے کسی کے کام آجائے۔

اسپورٹس سے مزید