کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور میں ہفتے سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹکٹیں پشاور میں تین سینٹرزپر فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کیلئے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکتے ہیں ٹورنامنٹ کے دوران عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے خصوصی وی آئی پی فیملی زون قائم کردیا گیا وی آئی پی فیملی زون کی گروپ اسٹیج ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 250 روپے رکھی گئی ہے۔