انڈین ویلز (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس اسٹار آرینا سبالنکا نے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سبالنکا نے برازیلین بزنس مین اور ہیلتھ فوڈ برانڈ کے سی ای اور جورجیوز فرانگولیز کے ساتھ اپنے 2024 سے تعلقات کو باقاعدہ واضح کردیا ۔ انہوں نے جنوری میں اس بات کا عندیہ دیا تھا۔ سبالنکا آسٹریلین اوپن فائنل میں شکست کے بعد وقفے پر تھیں اور اب انڈین ویلز ٹورنامنٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔