• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ایتھلیٹس کی شہادت پر اولمپکس کمیٹی کا اظہار تشویش

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے حالیہ جنگی تنازع میں ایران کے بعض ایتھلیٹس کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی امین کے سفیر اوریک جہتی کی علامت ہیں، ان کی ہلاکتوں کا دکھ ہے، اولمپکس کمیٹی تنازعات، تقسیم اور سانحات سے لرزتی ہوئی دنیا میںاس یقین سے کھڑی ہے کہ کھیلاور کھلاڑی ہی امن اور اتحاد کے لئے امید کی کرن ہیں۔ آئی او سی اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ کھیل اور اولمپکس پر امن اور بہتر دنیا کی تعمیر کا راستہ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید