ممبئی (جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ ایک غلطی امیدیں توڑ سکتی ہے۔ جبکہ قسمت کا اشارہ یا ایک جرات مندانہ فیصلہ تاریخ رقم کر سکتا ہے۔ بھارت کو ہوم کنڈیشنز، مضبوط بیٹنگ لائن اور اسپن بولنگ کی گہرائی کا فائدہ حاصل ہے۔ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں مڈل آرڈر جارحانہ ہے جبکہ پاور پلے میں تیز آغاز میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انگلینڈ کی اصل طاقت اس کی گہری بیٹنگ اور جدید ٹی ٹوئنٹی اپروچ ہے۔ بٹلر، سالٹ اور بروکس جیسے بیٹرز کسی بھی مرحلے پر میچ پلٹ سکتے ہیں۔