• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ قیوم آباد قبرستان سے بوری میں بند نوجوان لڑکی مسخ شدہ لاش برآمد، ٹانگیں، ہاتھ، گردن اور دیگر اعضاء ٹکڑوں میں موجود تھے، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ تھانے کی حدود انڈس پلازہ قیوم آباد قبرستان کے اندر پلاسٹک کی بوری میں بند ملنے والی لڑکی کی تعفن زدہ اور مسخ شدہ لاش کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کوسفاکانہ طریقے سے قتل کیا اور اس کی شناخت چھپانے کیلئے لاش کا چہرہ بھی مسخ کیا،لاش کی ٹانگیں،ہاتھ اورگردن سمیت دیگر اعضاء ٹکڑوں میں موجود تھے،فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے،پولیس نےورثاء کی تلاش اور شناخت کے لیے لاش سردخانے منتقل کرادی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید