• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزت پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(FIA)امیگریشن نےکراچی ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی دستاویزت پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالے 3مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہزیب، محمد زین اور شہباز شامل ہیں ، ملزمان وزٹ ویزے پر آزر بائیجان جا رہے تھےتلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے البانیا کا جعلی ویزا برآمد ہوا ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے اپنے رشتےدار سے مذکورہ ویزے حاصل کئے۔
اہم خبریں سے مزید