• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

گوجرانوالہ (آئی این پی )گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3روز قبل صنم جاوید کو 9مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جسکے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے گوجرانولہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔گوجرانوالہ سے گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید