• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں واسا ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا اور جلوس روٹس پر درجنوں مین ہولز کی مرمت بھی کی سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ میں امام بارگاہ ممتاز آباد،بستی نو،فیصل کالونی،ٹمبر مارکیٹ، معصوم شاہ روڈ،شریف پورہ،دائرہ بستی،شیر شاہ روڈ مظفر آباد امام بارگاہ،بوسن روڈ،امام بارگاہ زینبیہ، حیدریہ روڈ،دہلی گیٹ چوک سے خونی برج، چوک ، بستی خداداد، ٹیناں والی کھوئی،جعفریہ بازار سورج میانی، مشتاق کالونی امام بارگاہ حیدریہ قاسم بیلہ سمیت دیگر جگہوں پر مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں ٹیموں کو محرم الحرام کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید