• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ایریا، قاسم آباد اور نواحی علاقوں میں مون سون کی دوسری بارش

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں ہفتہ کو شدید گرمی اور حبس کے بعد سٹی ایریا،قاسم آباد اورنواحی علاقوں میں مون سون کی دوسری بارش کے ساتھ ہی حیسکو نے شہر بھر کی بجلی بند کردی، بارش کے باوجود شدید گرمی اور حبس کےساتھ ہی بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے ،لطیف آباد کے تمام علاقوں جہاں معمولی بوندا باندی ہوئی تھی وہاں بھی بجلی بند کردی گئی جو کرات گئے تک بحال نہیں ہوسکی ،شہری اپنے گھروں میں بجلی کی بندش کے باعث بے حال تھے، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی ، جنگ نے بجلی کی بندش کے حوالے سے حیسکو ترجمان سے رابطہ کی کوشش کی تو ان کا فون وصول نہیں کیا جارہا تھا،بجلی کی بندش پر سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے خلاف شدید ردعمل اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک بھر سے سے مزید