• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: بیٹے کی شکایت پر حوالات میں بند باپ نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

میرپورخاص(نامہ نگار)پولیس اسٹیشن میں زیر حراست عمر رسیدہ ملزم نے حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ متوفی کو گھر میں تشدد کرنے پر سگے بیٹے کی شکاہت پر حراست میں لیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص میں بند عابد فارم اسٹاپ کے رہائشی60سالہ دھارشی کولہی نے حوالات میں واقع بیت الخلاء میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خوکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن میں کھلبلی مچ گئی۔رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاش کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا اور ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد اسے ورثہ کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں مارپیٹ کرنے پر بیٹے جیرام کولہی کی شکایت پرملزم کو ایک روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید