• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا جائے،انجینئر اجمل خان

پشاور ( جنگ نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا انجینئر اجمل خان نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کا تین فیصد حصہ اور سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے تاکہ ان نظر انداز شدہ علاقوں کو تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے صوبائی اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کو حقوق کی فراہمی، امن و امان کے فروغ، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے اور شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے ناگزیر ہے۔
پشاور سے مزید