• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلع لینے پر سابقہ شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے جھنگ سیداںمیںخلع لینے پر خاوند نے بیوی کو گولیاں مار کر چھلنی کر دیاگیا ۔مقتولہ تین بچیوںکی ماں تھی اور اس نے پہلے خاوند صغیر سے طلاق لے کر کوٹلی ستیاں کے رہائشی فرہاد ستی سے دوسری شادی کی تھی۔شادی کے بعد دونوںمیں نباہ نہ ہو سکا اور روز روز کی لڑائی سے تنگ آکر 30 سالہ مقتولہ سفینہ بی بی میکے آگئی اور عدالت کے ذریعے خلع لے لی جس کا اس کے خاوند فرہاد ستی کو رنج تھا ۔پولیس نے مقتولہ کے والد نصیر جلال خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید