فلسطین اور کشمیر عالم اسلام کے بڑے مسائل ہیں، شیخ عمر فہمی عبداللّٰه‎

November 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالم اسلام کے ممتازعالم دین اور بیت المقدس فلسطین کے اِمام شیخ عمرفہمی عبد اللّٰه‎ نے کہاکہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرعالم اسلام کے سب سے زیادہ اذیت ناک مسئلے ہیں ،ہماری دعاہے کہ یہ دونوں مسئلے جلد حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحادوقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی،جبکہ دیگرمہمانوں میں روٹری کلب کے عزیز میمن، المصطفیٰ ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، زمرد خان، حنیف موٹلانی،میمن فیڈریشن کے سابق صدر عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر عبدالرحیم، عبدالغنی سلیما ن، انور قریشی، جاوید غوری، حنیف ہارون، معین خان،احمد رضاطیب سمیت شہرکی ممتاز شخصیات اور علماء کرام نے شرکت کی۔