ایئرپورٹ کے اطراف بچا ہوا کھانا پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی

February 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایئرپورٹ کے اطراف میں قائم شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی طرف سے بچا کھچا کھانا اور ویسٹ اوپن جگہ پر پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ویسٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو لیٹر بھی لکھ دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جنگلات ائیر پورٹ کے اطراف میں بلند درختوں کی تراش خراش کرے گا،محکمہ وائلڈ لائف ائیرپورٹ کے قریب درختوں پرقائم چیلوں کے گھونسلے ختم کرنے کے اقدامات کرے گا ،قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ شہر میں اور ائیر پورٹ کے قریب جانوروں کے غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف آپریشن کیا جائے،پولیس ائیرپورٹ کے اطراف میں لیزر لائٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرے،انہوں نے مزید کہا کہ شہری ائیر پورٹ کے اطراف میں پرندوں کو گوشت پھینکنے سے اجتناب کریں۔ ائیر ٹریفک کو محفوظ بنانے کے لئے منعقدہ اجلاس میں ائیرپورٹ انتظامیہ اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ ایم ڈی اے،واسا، محکمہ لائیو سٹاک،وائلڈ لائف، جنگلات،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور انہار کے افسران بھی موجود تھے۔