تھیلی سیمیا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے، صاحبزادہ حلیم

August 03, 2021

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمیں شادی سے قبل تھیلی سیمیا ٹیسٹ کرانا ہوگا بصورت دیگر ہماری آئندہ نسلیں بھی تھیلی سیمیا جیسے موروثی مرض کا شکاررہیںگی، بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ عوام میں آگاہی کا نہ ہونا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے تھیلی سیمیا کا شکار مریض بچوں کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان بھی موجود تھے، صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ ہم تھیلی سیمیا کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے حکومتی تعاون ناگزیر ہے، ہمیں اپنی نسلوں کو تھیلی سیمیا سے محفوظ بنانے کیلئے ابھی سے اقدامات کرنا ہوںگے بصورت دیگر تھیلی سیمیا سے پاک معاشرے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا سے پاک معاشرے کیلئے آگاہی دی جارہی ہے۔، سیمینار، تقاریب کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔