بھارت پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانےمیں ناکا م ہو گیا،جمعیت نظریاتی

September 23, 2021

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ پاکستانی وافغانی عوام ایک جسم ہیں ،بھارت نے سابق ادوارمیں پاکستان کے خلاف نفرتوں میں اضافے کی ہرممکن کوشش کی لیکن عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامورسیاسی شخصیت سابق ڈپٹی اسپیکر افغان پارلیمنٹ میروائس خان یاسینی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے شرکا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پرزلمی خان محمدزء حافظ عبداللہ درانی عرف شہباز خان ملاتاج محمد حافظ قاہر ودیگر موجودتھے۔ میروائس خان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ انڈین حکومت نے پاکستان کیخلاف نوجوان نسل میں زہرافشانی کی کوشش کی لیکن ہم بتادیناچاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا دوسراگھر ہے۔پاکستان نے42 سال سے افغان عوام کوپناہ دی انکی خدمت کی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، چندمٹھی بھرلوگ ہمارے بردارانہ تعلقات کوخراب نہیں کرسکتے ہم ایک تھے ایک ہیں ایک رئینگے۔ عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ امارات اسلامی افغانستان کی اسلامی حکومت کے قیام اور امریکہ واتحادیوں کی عبرتناک شکست نے عالم اسلام کے سرفخرسے بلندکردئیے۔ انہوں نے نے تمام اسلامی ممالک سے امارت اسلامی کی حکومت کوتسلیم کرنیکا مطالبہ کیا۔