عامر خان اور سابقہ اہلیہ کرن راؤ کا بیٹے آزاد کے ساتھ لنچ

September 26, 2021

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اتوار کو اکٹھے نظر آئے لیکن ان کی یہ ملاقات اپنے چھوٹے بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ لنچ کے لیے تھا، اور ان تینوں کی ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس موقع پر عامر خان راؤنڈ نیک ٹی شرٹ اور ڈینم پینٹ جبکہ کرن راؤ چیک کی شرٹ اور سیاہ ٹرائوزر پہنے ہوئی تھیں، جبکہ آزاد سفید ٹی شرت اور گرے شورٹ میں ملبوس تھے۔

یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی شادی پندرہ برس برقرار رہی اور اسی سال دونوں میں علحیدگی ہوئی۔

اس حوالے سے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے پندرہ برس ہنسی خوشی کی زندگی گزاری اب ہم نے ایک نئے دور کا آغاز بطور شوہر اور بیوی کے بجائے مشترکہ والدین کے طور پر کیا ہے۔