• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر انعام الحق کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات دینے سے متعلق اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب کے سہولیاتی کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی زیرصدارت ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یکجا سہولیات ڈیسک برائے اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، جس میں پی آئی اے، اے ایس ایف، اے این ایف، کسٹمز، او پی ایف، ایف آئی اے ، وزارت صحت ، نادرا ، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج ہونے کے 60دن کے اندر شکایت کا فیصلہ کردیا جاتا ہے ، اس کیلئے کسی فیس اور وکیل کی ضرورت نہیں ہے، سال 2020میں ایک لاکھ 33ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے ایک لاکھ 30ہزار شکایات کے بروقت فیصلے کرکے اوورسیز کو ریلیف دیا گیا ۔
تازہ ترین