• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں طوفان اروین کی تباہ کاریاں،ہزاروں شہری بجلی سے محروم

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)برطانیہ میں گزشتہ تین دن سے جاری برفباری اور اروین طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں،شمالی برطانیہ کے ہزاروں گھر بجلی سے محروم کئی علاقوں میں دو دن گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری اور آرون طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شمالی برطانیہ کے کئی علاقوں میں بجلی ہفتے کی صبح سے غائب ہے جس سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں۔طوفان آرون کالڈارڈایئل سے ٹکرانے کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، پاور کٹ کے باعث ھیلی فیکس کے تاریخی مقام پیس ہال میں سالانہ ونٹر میکرز مارکیٹ منسوخ کر دی گئی۔طوفان آرون کے ٹکرانے کے بعد پورے کالڈرڈیل میں بجلی کی کٹوتی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ مکسنڈن اور الینگ ورتھ، نورٹن ٹاور، ہیبڈن برج اور ٹوڈمارڈن کے علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے ۔ان علاقوں میں رہنے والے لوگ سوشل میڈیا پر یہ اظہار خیال کر رہے ہیں کہ انہیں بجلی کے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی برطانیہ میں مزید برفباری اور 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پولیس نے طوفان اور برفباری کے باعث عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی ترابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین