• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بندش کے خلاف چنیسر گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج، کورنگی روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چنیسر گوٹھ میں گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے کورنگی روڈ کالا پل پر احتجاج کیا،مظاہرین نے گیس کمپنی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا، احتجاج کے باعث کورنگی روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا،احتجاج کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز بھی موقع پر پہنچی اور مذاکرات کے بعد شہریوں کو منتشر کر کے ٹریفک کو بحال کروایا۔

تازہ ترین