• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ انڈسٹریل اسٹیٹ میں خوفناک آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

بریڈفورڈ کے یورو وے ٹریڈنگ اسٹیٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، کئی ٹریلرز آگ کی لپیٹ میں آ گئے، دھماکوں کی آوازوں کے بعد علاقے میں بھاری دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

ویسٹ یارکشائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 10 پمپس اور 2 ایریل اپلائنسز موقع پر موجود ہیں۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

قریبی علاقوں کے مکینوں، خصوصاً ویسٹ بولنگ اور بیئرلے کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

موٹر وے M606 اور راک ہل لین کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید